معمول سے زیادہ بارشیں، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں ملک میں معمول سے 127 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، 63 سال میں رواں سال مئی دوسرا زیادہ بارش کا مہینہ رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق مئی میں ایک دن میں سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش پنجاب کے شہر حافظ آباد میں 5 مئی کو ہوئی جبکہ مئی میں مالم جبہ 185 ملی میٹر بارش کے ساتھ زیادہ بارش والا علاقہ رہا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مئی کا دن اور رات کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 28.23 ریکارڈ ہوا جبکہ مئی کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 28.94 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔مئی میں دن کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 0.98 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا جبکہ ملک میں دن کا اوسط درجہ حرارت 35.28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مئی کو جیکب آباد 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close