موسلا دھار بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی)پیر کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا ، بالائی/ مشرقی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا ، بالائی /مشرقی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم جنوبی پنجاب ، شمال مغربی سندھ، شمالی بلوچستان ، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں