گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔

 

 

 

 

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم پنجاب: ملتان (اے پی،سٹی22)، بہاولپور(ائیرپورٹ08)، لیہ01، خیبرپختونخوا: بنوں 09، پاراچنار 05، بلوچستان: بارخان 22،لسبیلہ 06، ژوب 03، خضدار میں01ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت :شہید بینظیر آباد45،موہنجو داڑواورسکرنڈمیں 43 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close