گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی

کراچی (پی این آئی) مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی۔۔ آج سے شہرِ قائد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے بدھ کے روز تک بادل برسنے کا امکان ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مغربی ہواؤں کی وجہ سے کراچی،حید رآباد سمیت سندھ ،پنجاب، خیبر پختونخوا ، بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close