بارشوں نے تباہی مچا دی، نظام درہم برہم ہوگیا

ملتان (پی این آئی) جنوبی پنجاب کےمختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، سائن بورڈ اکھڑ گئے، کھڑی فصلوں کو بھی نقصان ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان، شجاع آباد، وہاڑی ، خانیوال، میلسی، ہارون آباد، بہاولپور اور بہاولنگر سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث متعدد سائن بورڈ اکھڑ گئے جبکہ بجلی کی ترسیل کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ، میپکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے جنوبی پنجاب کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کے دیگر حصے بھی مغربی ہواؤں کی زد میں آجائیں گے جس سے پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں