پاکستان بھر میں آج سے بدھ تک بارشیں، کہاں کہاں جل تھل ہو گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں آج سے بدھ تک بارش کا امکان ہے۔۔۔۔ محکمۂ موسمیات کے ماہرین کے مطابق مغربی ہواؤں کی وجہ سے کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔۔۔۔۔کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔ محکمۂ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close