بارشوں کا اگلا سلسلہ کب شروع ہوگا اور کتنے روز تک بارشیں جاری رہیں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 28 مئی کی رات کو ملک میں داخل ہوگا۔

جس سے بلوچستان میں 30 مئی تک جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں 31 مئی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے 30 مئی تک کوئٹہ ، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، زیارت ، لسبیلہ، خصدار، سبی اور قلات میں جبکہ سندھ میں کراچی، سکھر، میرپور خاص، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیر پورا ور بے نظیر آباد میں بارش ہوگی۔ 28 مئی سے 31 مئی تک پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، گوجرخان، سیالکوٹ گجرات، شیخوپورہ، خانیوال، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور، اوکاڑہ اور ساہیوال ، خیبرپختونخوا میں سوات، پشاور، مردان، کوہاٹ ، صوابی، ہری پور، ایبٹ آباد جبکہ کشمیر اور گلگت بلستان کے پیشتر علاقوں میں بھی تیز آندھی کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close