خبردار، ہوشیار، کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت کب اور کہاں تک پہنچے گا؟

کراچی (پی این آئی) محمکہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں جون میں ہیٹ ویوز کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں جون کے مہینے میں درجہ حرارت 44 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ صحت کے ماہرین نے ہیٹ ویو کے دوران خبردار کیا ہے کہ بچوں ، بزرگوں اور حاملہ خواتین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ 2015 میں بھی سندھ میں ہیٹ ویوز سے 700 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔ آج کراچی میں 35 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری کی محسوس کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close