گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔

اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اوروسطی سندھ میں آندھی /تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ملک کےدیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خشک اور گرم رہا۔سب سےزیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سیدپور21، زیرو پوائنٹ 03)، نارووال 19، سیالکوٹ (سٹی 16،ایئرپورٹ10)،مری13، قصور11، جہلم 08، گوجرانوالہ، گجرات 05، اوکاڑہ 04، منگلہ ساہیوال03، راوالپنڈی (شمس آباد 03، چکلالہ، کچہری 02)،کوٹ ادو02، لاہور (سٹی ،ایئرپورٹ02)، کشمیر:راوالاکوٹ 17،کوٹلی 16، مظفر آباد( ایئر پورٹ،سٹی07) ،گڑھی دوپٹہ 03 ، خیبر پختونخوا: کاکول11،مالم جبہ 02، کالام 02، دیر(اپر)01، سندھ : سکرنڈ09،شہید بینظیر آباد01، گلگت بلتستان: استور 06،اسکردو 04، بگروٹ03 اوربونجی میں01ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد47، جیکب آباد، پڈعیدن، موہنجودہڑو، دادواور سبی میں46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close