تیز ہوائیں اور بارشیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور (پی این آئی) تیز ہوائیں اور بارشیں۔۔ شہر اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، شہر میں شام کے وقت تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد ہلکی بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ، بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش کا یہ سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے جمعہ کے روز تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close