اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلو چستان، بالائی سندھ ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ/آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔
ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔اسلام آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔بدھ کے روز میا نوا لی ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان ، ملتان ، رحیم یار خان، بہاولپور،راجن پور ،خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات ،گو جرانوالہ ، سیا لکو ٹ ، نارو وال ، لاہور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، سر گو دھا، ساہیوال ، خو شاب اور بہاولنگر میں آ ندھی اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔بدھ کے روز بیشتر اضلاع میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان
۔بدھ کے روز ژوب،بارکھان،سبی، تربت، آواران، نصیر آباد، لورالائی، کوہلو اورموسی خیل میں آندھی اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔بدھ کے روز: سکھر، شہید بینظیر آباد ، جیکب آباد،خیر پور، سانگھڑ، دادو اور گردونواح میں آندھی اورجھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا امکان۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران : ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی /وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم قلات،بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیا دہ بارش(ملی میٹر ): بلوچستان: قلات 08 ، خیبر پختونخوا: کالام 02،دروش،چترال،پاراچنار، پٹن 01، کشمیر:مظفر آباد(سٹی، ایئر پورٹ) 02 ، راوالاکوٹ 01، سندھ: جیکب آباد میں 02 ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں