آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اسلا م آباد(پی این آئی)منگل سے، ایک طاقتور مغربی سلسلہ کے بلوچستان سے پنجاب میں داخل ہونے کی توقع ہے۔افغانستان سے اس سے بھی زیادہ طاقتور ایک اور مغربی داخل ہو گا اور جمعہ تک جاری رہے گا۔موسمیاتی ادارے ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق 23 مئی سے 26 مئی تک شدید موسمی سرگرمی کے 2 سے 3 دور درج ذیل میں متوقع ہیں۔

بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے لئے انتہائی شدید گرد /گرج چمک کے طوفانوں کی انتباہ! آندھی کی رفتار 120 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان۔ ایک انتہائی شدید گرد کے طوفان کا مطلب ہے کہ ہوا کے جھونکے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتے ہیں یہ حالت سرگودھا، بھکر، میانوالی، چکوال، فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازیخان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں اور گردونواح میں ممکن ہیں ۔وادی پشاور، راولپنڈی/اسلام آباد، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے علاقوں میں شدید گرد/گرج چمک کے طوفانوں کی زیادہ سے زیادہ آندھی 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے ۔ ایک شدید گرد کے طوفان کا مطلب ہے کہ آندھی میں جھونکے کچھ مقامات پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ ساہیوال اور بہاولنگر کے علاقوں میں بھی ایسے ہی حالات متوقع ہیں۔میانوالی، چکوال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ڈیرہ غازیخان ، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال، اور بہاولنگر کے علاقوں میں وسیح پیمانے پر شدید گرد و غبار/گرج چمک طوفانوں کے ساتھ 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان جب کے زیادہ سے زیادہ جھکنے 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ پنچینے کا امکان ۔ بعض اوقات تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ۔ اس وقت کے دوران شدید طوفان کے واقعات میں بڑے حجم کے اولے پڑنا ممکن ہیں۔

کوہاٹ، پشاور، بنوں، لکی مروت، ہزارہ، صوابی، ڈی آئی خان، اٹک، راولپنڈی/اسلام آباد، جہلم، گجرات، منڈی باوٴالدین، میرپور، گجرانوالہ اور سیالکوٹ کے علاقے شدید گرد کے طوفان 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی اور جھنکے 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ۔ تیز بارش اور اولے پڑنے کا امکان ہے ۔ ژالہ باری کے طوفان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔کم از کم ایک شدید گرج چمک طوفان کا امکان بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر اور فورٹ عباس کے علاقوں میں ممکن ہے شدید گرد کے طوفان میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ جب کہ جھکڑ 100 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں ۔ تیز بارش اور اولوں کا امکان ہے ۔ ژالہ باری کے طوفان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔پاکستان کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت مجموعی طور پر 7 سے 10 ڈگری تک گرنے کا امکان ۔ ساحل کو چھوڑ کر ملک کے جنوبی حصوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ممکن ہے۔شمال مشرقی اور جنوب مشرقی بلوچستان (ژوب، لورالائی، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار اور کیرتھر کی پہاڑیوں بشمول لسبیلہ کے علاقے میں ہفتہ کی صبح اور اتوار کی شام کے دوران تیز گرد / گرج چمک کے ساتھ بارش اور زیادہ سے زیادہ 80 سے 100 کلومیٹر تک تیز ہوائیں چل سکتی ۔ موسلا دھار بارش کا امکان ہے خاص طور پر صوبے کے جنوبی علاقوں طاقتور ہواؤں ممکن ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close