مغربی ہوائیں ملک میں داخل، پانچ دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور ( پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ کل سےمغربی ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی،مغربی ہوائیں آنے والے ہفتے میں وقفے وقفے سے اثراندازہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق 22 سے26 مئی کےدوران آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کےاکثر مقامات چترال، دیر،سوات،مانسہرہ،ایبٹ آباد،چارسدہ ،پشاور،نوشہرہ،صوابی،مردان اورکوہاٹ میں بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث ملک میں جاری گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،مری، گلیات راولپنڈی اٹک جہلم چکوال میں آندھی کےساتھ بارش کا امکان ہے،23 سے 26 مئی کےدوران سرگودھا،میانوالی،خوشاب،بھکر سمیت پنجاب اور22 سے 24 مئی کے دوران بلوچستان اوربالائی سندھ میں جکھڑچلنے کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close