طوفانی ژالہ باری کا ایک نیا ریکارڈ قائم، سڑکیں اور گلیاں بند ہوگئیں

.ریاض(پی این آئی) دنیا بھرمیں تیزی کے ساتھ تبدیل ہونے والے موسمی حالات کے باعث سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیر میں طوفانی ژالہ باری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ شدید ژالہ باری کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں۔

ایسے لگ رہا ہے کہ اس علاقے میں اولے نہیں پڑے بلکہ شدید برف باری ہوئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیرکے السودہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے موسم میں ٹھنڈہ ہوگیا۔عسیر اور خمیس مشیط میں ہونے والی طوفانی ژالہ باری نے سڑکیں اور گلیاں بند کردیں۔ شدید ژالہ باری کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے مناظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ علاقے میں شدید برف باری ہوئی ہے جسے ہٹانیکے لیے مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔خمیس مشیط میں ہونے والی ژالہ باری سے جہاں مقامی شہری اور سیاح لطف اندوز ہوئے وہیں شہری اس قدر خوفناک ژالہ باری پرحیران ہیں۔ علاقے میں ہونے والی ژالہ باری کی تہہ لگ گئی جس سے برف باری کا گمان گذرنے لگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close