شدید گرمی یا بارشیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی گرم ومرطوب ہوائیں سندھ پر اثر انداز ہیں جس کی وجہ سے کراچی سمیت پورے صوبے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ، گرمی کی شدت میں اضافے کا یہ سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہے گا، دوسری جانب پنجاب کی میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جو یہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ جمعہ کے روزکراچی کے درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری اضافہ ہوا جس کے بعد پارہ 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ہوامیں نمی کاتناسب 62 فیصد تک بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی جبکہ وسطی اوربالائی سندھ کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

اس دوران مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 43سے45 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔لاہور میں جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ریکارڈ کیا گیا جس میں ہفتے کے روز مزید اضافے کا امکان ہے ، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close