آندھی، طوفان اور بارشیں، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختونخوا، پنجاب ،گلگت بلتستان، کشمیراور اسلام آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم بارکھان،دادو، پڈعیدن اور بنوں میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: بارکھان 09،سندھ:دادو06،پڈعیدن02اورخیبرپختونخوا: بنوں میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجوداڑو 44، دادو، پڈعیدن، سکرنڈ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور بہاولنگر میں 43 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close