کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 مئی کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، کرم اور وزیرستان میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور ، شیخوپورہ، خوشاب، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور17 مئی کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ میں بھی آندھی اور بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں