مون سون بارشوں کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے۔

 

 

 

بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، سمندری ہواؤں کےباعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونےسےگرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔جواد میمن کا کہنا ہےکہ ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور بلوچستان میں معمول سےکم بارشیں ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close