خبردار، ہوشیار، کراچی کا موسم آج خطرناک ہو سکتا ہے

کراچی (پی این آئی) خبردار، ہوشیار، کراچی کے شہریوں کو ماہرین نے الرٹ کیا ہے کہ شہر میں آج خطرناک ہو سکتا ہے۔۔۔کراچی ان دنوں گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آج صبح سے ہی شہر میں حبس محسوس کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔ ماہرین کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا اور پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی ہو سکتا ہے۔۔۔۔ کراچی شہر میں ہوا میں نمی زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کی جاسکتی یے۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے بیشتر حصے میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔۔۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں معمول کی اوسط سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مئی میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن اس سال صورتحال کچھ مختلف نظر آ رہی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close