موسم گرما میں برفباری شروع ہوگئی، سرما جیسی سردی کی لہر آگئی

سوات (پی این آئی) مئی میں دسمبر جیسی سردی، کئی علاقوں میں 30 سال بعد برفباری، کالام میں لگ بھگ 30 سال بعد گرمی کے موسم بالخصوص مئی میں برف باری ہونے کے سبب دسمبر جیسی سردی ہوگئی۔

مالم جبہ، ناران، وادی نیلم سمیت دیگر کئی علاقوں نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں برف باری سے مئی میں دسمبر کی سردی و اپس آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ کالام سمیت کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں 30 سال بعد پہلی مرتبہ مئی کے ماہ میں برفباری ہوئی، جبکہ گزشتہ چند روز کے دوران کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری اور بارش نے بھی موسم سرد کر دیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش حافظ آباد 19، جوہر آباد 15، چکوال، منگلا 12، نارووال، جہلم 11، سیالکوٹ 11، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا 9، منڈی بہاؤالدین 4، لاہور 3، اسلام آباد، قصور مری ایک، سیدو شریف 16، پتن 15، دیر 11 ، بالاکوٹ، کالام 8، کاکول، چترال 2، مردان ایک، راولاکوٹ 6، گڑھی دوپٹہ، کوٹی ایک، روہڑی5 استور، بگروٹ 4 اور چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق موہنجو دڑو 44، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،دادو اور چھور میں درجہ حرارت43 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close