آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ ۔۔ ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد،مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کےبیشتر جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ لیہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان ،کرم ، وزیرستان ، پشاور،مردان اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات ، نارووال ، گوجرانوالہ ، سر گو دھا، بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں