کراچی، ہلکی، تیز بارش اور ژالہ باری، اگلے 24 گھنٹے کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(آئی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔کراچی کے علاقے گلشن حدید، ملیر، سعدی ٹان میں ہلکی بارش ہوئی۔ماڈل کالونی اور گلستان جوہر میں بھی بارش شروع ہوئی، ملیر، رفاہ عام میں بھی بارش ہوئی، جس کے بعد بجلی معطل ہوگئی۔آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی اور اطراف میں گرد آلود ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے مزید بادل کراچی کی جانب آرہے ہیں۔ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں ایک سے دو گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان ہے، کراچی کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب سے تیز بارش برسانے والے مزید بادل کراچی کی جانب آرہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں