اگلے دو دن تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا،محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سسٹم 2 مئی تک فعال رہنے کی پیش گوئی کردی۔کراچی کے علاقے لیاری ،بلدیہ ،بہادر آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، گارڈن، نشتر روڈ، رام سوامی، رنچھوڑ لائن اور سولجر بازار میں بونداباندی جاری ہے۔

 

 

پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اورلیاقت آباد میں بھی بارش جاری ہے،ایف بی ایریا، محمد علی سوسائٹی ، گلستان جوہر میں بھی بارش ہو رہی ہے،صدر، اولڈسٹی ایریا، لسبیلہ، پی آئی بی کالونی میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کی شہر میں بارش کا سسٹم 2 مئی تک فعال رہنے کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے،منگل کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، مغربی ہواؤں کی لہر جنوبی بلوچستان اورسندھ پر برقرار ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ سسٹم کا پھیلاؤ شمالی بحرہ عرب تک پھیلا ہوا ہے،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کاسسٹم 2 مئی تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے،سسٹم کے زیراثر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں ژالہ باری اور گردوغبار کے طوفان کا بھی امکان ہے۔

close