پاکستان شدید بارشوں کے خطرے سے دوچار 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ، خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں سے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر، ناصر چشتی کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی گلوبل انفارمیشن اینڈ ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کے خطرے سے دوچار 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہے،

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہ 5مئی تک بارشوں سے فصلوں کو نقصان ہوسکتا ہے،ماحولیاتی واقعات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا،رواں سال جون میں ال نینو سمندری رجحان کی واپسی کی پیش گوئی، ہمارے مقامی پیشگوئیوں سے ملتی جلتی ہے،ال نینو سمندری رجحان کی واپسی سے دنیا بھر میں شدید ماحولیاتی واقعات پیش آ سکتے ہیں جس میں، معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب، خشک سالی اور غذائی قلت کے خطرات بھی شامل ہیں ،

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان 20 ممالک میں شامل ہے جہاں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہےان 20 ممالک میں امریکہ، ترکی، ایران اور دیگر شامل ہیں گذشتہ 2 سالوں میں ال نینو سمندری رجحان کی تیسری بار واپسی قابل تشویش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں