دھڑلے کی بارشیں شروع ہوگئیں، عوام کیلئے الرٹ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) صوبہ سندھ ، بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن، ایف بی ایریا،عزیز آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں بارش ہوئی، ٹھٹھہ میں موسلا دھار برسات سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

 

ٹھٹھہ کے ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش جاری ہے، ادھر لسبیلہ کے علاقہ ساکران، حب ڈیم اور دریجی کے پہاڑی علاقوں میں بارش ہوئی، بارش کے نتیجے میں حب ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا، ٹریفک پولیس کے مطابق پانی کا بہاؤ بڑھنے سے حب ندی کے متبادل راستے کو نقصان پہنچا، لسبیلہ، ساکران میں بارش کے باعث داؤد بندیجہ گوٹھ کے قریب متعدد بکریاں سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گئیں۔بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ ، خصدار ، چمن ، دیرہ مراد جمالی اور نواحی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close