آج اور کل بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی)ہفتہ کے روز شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، سندھ ، وسطی/جنوبی پنجاب، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، سندھ ، جنوبی پنجاب، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، ، بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں