بارشوں کا طاقتور سسٹم برسنے کو تیار، کتنے دن مسلسل بارشیں ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں آئندہ 2 روز میں طاقتور سسٹم کے تحت بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، شہر میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے تاہم اربن فلڈنگ کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 2 روز میں طاقتور سسٹم کے تحت بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 اپریل کی رات سے سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اربن فلڈنگ کا کوئی امکان نہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اربن فلڈنگ کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اربن فلڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔سردار سرفراز نے بارش کے سسٹم کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، اس وقت ہوا کا کم دباؤ عمان کے آس پاس موجود ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا بلوچستان کے جنوبی ڈسٹرکٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اور بارشوں کا سلسلہ 28 اپریل سے 2 مئی تک جاری رہے گا۔انھوں نے کہا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ سندھ میں بھی داخل ہوگا، اور کراچی سمیت سندھ کے بیش تر اضلاع میں کہیں تیز اور کہیں درمیانی بارش ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close