کراچی (پی این آئی) بارشوں کے بڑے اسپیل کے امکانی خطرے کے پیش نظر سمندر صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے ماہی گیروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مئی تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔۔۔۔۔ اس حوالے سے اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں بھی وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں 30 اپریل سے 5 مئی تک ژالہ باری کے ساتھ بارش اور آندھی متوقع ہے۔۔۔۔۔
اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب آنے کی وجہ سے سندھ متاثر ہو سکتا ہے۔۔۔۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں