کراچی (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 28اپریل سے 7مئی تک بارش کا امکان ظاہر کیاہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کا طاقتور اور طویل سسٹم ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے ، 28اپریل سے 7مئی تک کراچی سے کشمیر تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے
،اس دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوگی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے،بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواوں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں