دس دن مسلسل بارشیں، سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ ہفتے کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 28اپریل سے 7مئی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے جس سے بلوچستان کے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ان دنوں میں لگ بھگ پورے ملک میں ہلکی اور تیز بارشیں ہوں گی۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ بارشیں ویسٹرلی سسٹم کی وجہ سے ہوں گی جو بحیرہ عرب سے گوادر اور کراچی کی طرف بڑھ رہا ہے۔اس سسٹم کی وجہ سے 27اپریل کو کراچی میں موسم کافی گرم ہونے اور درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں