اسلام آباد (پی این آئی )آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود/ابرآلود رہنے کے علاوہ تربت اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،
کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: لسبیلہ، پڈعیدن اور مٹھی میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آگاہ کر دیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں آج گرمی خوب ڈیرے ڈالے گی، موسم خوب گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ لاہورکاموجودہ درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈتک جاپہنچا ہے، لاہور شہر میں کم سےکم درجہ حرارت22، زیادہ سےزیادہ 37 ڈگری ریکارڈہوگا۔ ، کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں