کراچی (پی این آئی) کراچی میں عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک محسوس کیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تیز دھوپ اور ہواؤں کے رخ میں تبدیلی نے موسم کی شدت بڑھا دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ آج بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
دوسری جانب ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ سمندر پر ”کلاؤڈ ماس“بڑھنے سے 29 سے 30 اپریل کو بارش کا امکان ہے،کلاؤڈ ماس سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاٸے گا جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں