روزے ٹھنڈے ہو گئے، پاکستان کے کن شہروں میں ابر رحمت برس پڑا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔۔۔ پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، حافظ آباد، بہاولپور سمیت کئی شہروں میں ابر کرم نے گرمی کا زور توڑ دیا۔۔۔۔ جبکہ بلوچستان میں سبی، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے ہرنائی پنجاب شاہراہ اور کوئٹہ سبی شاہراہ پر سیلابی ریلوں سے ٹریفک متاثر ہوگئی۔

محمکہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close