لاہور (پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے سلسلے کی اہم پیش گوئی کی ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ ، ژوب، چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 43، سبی، خیرپور، مٹھی، شہید بینظیر آباد، روہڑی اور سکرنڈ میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ کالام، دورش میں 13، دیر میں 11، بونیر 9، پارا چنار اور کاکول میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 4، پاراچنار 10 اور مالم جبہ میں 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ 20 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورجزوی ابرآلود رہے گا اور سکھر،لاڑکانہ، دادو اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں