تیز ہوائیں اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کرم،وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، شا نگلہ، بو نیر اور خیبر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں