اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں گرمی سے پریشان روزہ داروں کو بارشوں کی نویدسنا دی۔ محکمہ موسمیات نے عید سے قبل ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ بالائی وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی ہوائیں 15 اپریل کو ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی،15 تا20 اپریل کشمیر، گلگت، چترال، سوات، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد میں بارش کاامکان ہے، پشاور، مری، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق 17 اور18اپریل کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ملتان، رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے، سرگودھا، گجرات، حافظ آباد، نارووال، لاہور، فیصل آباد میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیا،بارش و ژالہ باری سے کشمیر، مری، گلیات اور سوات میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں