محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا ۔

تاہم شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: لسبیلہ، مٹھی 41، رحیم یار خان، خان پور، خیرپور اور شہید بینظیر آباد میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close