آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔ اس دوران چترال، دیراورکرم میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی42اورچھورمیں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close