محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے ۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات نے اوسط درجہ حرارت بھی معمول یا کچھ زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام موسم گرما میں ہنگامی حالات سے متعلق رابطہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی،وزارت قومی ہیلتھ سروسزاور مسلح افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں سپارکو ،واپڈا ، محکمہ موسمیات ، آئی سی ٹی ،صوبائی ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ کانفرنس میں ہیٹ اسٹروک ،ٹڈی دل حملے ،جنگلات میں آگ کے واقعات سے نمٹنے، خشک سالی،گلیشئر پگھلنے اور سیلاب کے خطرات اور بچاو¿ پر غور کیا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ قدرتی آفات سمیت حادثات سے متعلق بھی تیاری رکھی جائے۔ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات روکے جائیں۔ مقامی سطح پر ویجی لینس فورس بھی قائم کی جائے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کانفرنس کے شرکا کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی فرضی مشقوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close