ٹھنڈ کے مزے ختم، گرمی آ گئی، آج گرمی کی لہر کس شہر سے شروع ہو گی؟

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے دوران جاری ٹھنڈ کی لہر ختم ہو گئی ہے اور سب سے پہلے گرم موسم کا آغاز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہو رہا ہے جہاں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔

محکمۂ موسمیات کے ماہرین نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 23 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 9 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ موسمیات کے ماہرین یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close