خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کن شہروں میں آج بارش کی پیشگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔۔۔۔شدید بارش کے نتیجے میں مختلف برساتی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔۔۔۔ بارش سے گندم، خربوزے، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ہرنائی میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جںکہ دکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 مویشی ہلاک ہو گئے۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں