پاکستان کے کس شہر میں آج سے گرمی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا؟

کراچی (پی این آئی) محکمۂ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے جس میں کراچی میں آج سے درجۂ حرارت میں اضافے اور گرمی کے باقاعدہ آغاز کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔ محکمۂ موسمیات کے ماہرین کے مطابق شہرِ قائد میں مطلع صاف اور تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔۔۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں