شہر لاہور میں تیز آندھی، طوفانی ہوائیں، میٹرو بس کے ٹریک پر پول لائٹ گر گئی

لاہور(آئی این پی)صوبائی دار الحکومت میں تیز آندھی اور طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش کے باعث میٹرو بس کے ٹریک پر پول لائٹ گر گئی۔پول لائٹ گرنے کا واقعہ میٹرو اٹاری سٹیشن کے قریب پیش آیا، میٹرو ٹریک پر پول لائٹ گرنے سے میٹرو بس سروس معطل ہو گئی۔امدادی ٹیموں کی جانب سے پول لائٹ ہٹانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا، میٹرو ٹریک پر پول لائٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا، لیسکو کے 340 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈرز ٹرپ ہونے و دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، مناواں،علی پارک، نیو شاد باغ، کاہنہ اور کوٹ لکھپت کی بجلی بند ہو گئی۔کچا جیل روڈ، بیڈن روڈ ،بھٹہ چوک، نادرآباد، ڈیفنس میں بھی بجلی بند ہے، فیصل پارک، داتا نگر، شاد باغ، پرانا کاہنہ اور نشتر کالونی بھی اندھیرے میں ڈوب گئی۔والٹن روڈ، گلبرگ، مکہ کالونی داتا نگر، باغبانپودہ، امین پارک اور شالیمار کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close