آئندہ 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان میں کہاں کہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) بدھ کے روز شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):کشمیر: کوٹلی 27، راولاکوٹ 05، مظفر آباد (سٹی 03، ایئرپورٹ 01)، گڑھی دوپٹہ 02، پنجاب: نور پور تھل 23، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 22، شہر 05)، منگلا 20، جوہر آباد 19، حافظ آباد 15،فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین 13، سرگودھا، گجرات 12، مری 11، ملتان (ایئرپورٹ 10، سٹی 09)، چکوال 10، خانیوال 06، گوجرانوالہ 05، کوٹ ادو 04، لاہور (شہر 02، ایئرپورٹ 01)، ڈیرہ غازی خان ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 19، بالاکوٹ 16، کالام 14، دیر (بالائی 12، زیریں 02)، دروش 09، چراٹ، میرکھانی 07، پاراچنار 04، کاکول، پتن شریف 03، ساہیوال، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 02، چترال 01، گلگت بلتستان: گوپس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی 38، ٹنڈو جام اور لسبیلہ، چھور میں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close