لاہور (پی این آئی) بارشوں کا سلسلہ ابھی رُکنے والا نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،مری،گلیات،اٹک ،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ،ڈی جی خان ،لیہ،ملتان، بہاولپور ،ساہیوال،اوکاڑہ،فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں موسم خشک رہے گا۔منگل کے روز لاہور کا درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد رہا۔بدھ کو لاہور کا درجہ حرارت 23 سے 25 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں