لاہور(آئی این پی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ (آج) منگل کو مزید بارش کا امکان ہے ۔پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا،
سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں 39 اس کے بعد خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار اور دیر میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ کاکول، بالاکوٹ 26، سیدو شریف 15، مالم جبہ 13، دروش 8، کالام 7، میر خانی، پتن، چراٹ 6، باچا خان ایئرپورٹ 3، پشاور (سٹی 3، ایئرپورٹ 2)، چترال 2، اوکاڑہ، لیہ 18، مری 17، جوہرآباد، خانیوال 12، ملتان (ایئرپورٹ 12، سٹی 7)، ساہیوال 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد 9، قصور 8 ، لاہور (سٹی 8، ایئرپورٹ 6) اور چکوال میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔سرگودھا 6، جھنگ، ڈیرہ غازی خان 4، نور پور تھل 3، بھکر 2، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، ڈی آئی خان، بہاول نگر، بہاولپور، اٹک 1، بلوچستان کے علاقوں ژوب 10، بارکھان 3، کشمیر میں مظفرآباد (ایئر پورٹ 13، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی 6، راولاکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد کا 39، مٹھی، دادو 38، سکرنڈ، پڈعیدن اور موہنجوداڑو میں37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں