بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کوئٹہ(پی این آئی) بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟۔۔ کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ جا ری، 4اپریل تک گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو صو بہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، ژوب، زیارت اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2اپریل کی رات کو مغر بی ہوائیں ملک کے مغر بی علا قوں میں داخل ہو گئی ہیں جو کہ پیر کے رو ز بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گے جس کے نتیجے میں 4اپریل تک کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ میں آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے اس دوران سیا حوں اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close