اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: گوجرانوالہ 75، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 43،سٹی 36)، گجرات 32، لاہور (ائیرپورٹ 22، سٹی 18،)، نارووال 21، منڈی بہاوٗالدین11، جہلم ،مری 06، منگلہ ، حا فظہ آباد، سرگودھا 03، راولپنڈی (چکلالہ 02)، اٹک 01، خیبر پختونخوا: ، مالم جبہ 29، بالاکوٹ 17سیدو شریف16، کاکول 14، چترال 07، دیر (بالائی 09، زیریں 07)، دروش 07، کالام ، چراٹ ،میر کھانی 05، کشمیر: راولاکوٹ ، کوٹلی 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 06)، گڑھی دوپٹہ 06،گلگت بلتستان:گوپس ، استور02 اور بونجی میں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت:مٹھی اور سکرنڈ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں