محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ لاہور میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔اس کے علاوہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں جزوی ابرآلود ہے۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 اور زیارت میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ قلات میں درجہ حرارت 16 ڈگری، گوادر اور جیوانی میں 30 ڈگری اور سبی میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close