لاہور (پی این آئی) مزید چند روزے ٹھنڈے موسم میں گزریں گے، ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں اور ژالہ باری کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔پشاور، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد ،وزیرستان،بنوں اور ڈی آئی خان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، اوکاڑہ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد، قصور، بھکر، لیہ، جوہر آباد اور لاہورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔یہاں واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی ماہرین موسمیات نے بیشتر روزے ٹھنڈے موسم میں گزرنے کی پیشن گوئی کی تھی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے تاحال موسم قدرے ٹھنڈا ہے، ماہرین کے مطابق بارشوں کی وجہ سے موسم گرما کا آغاز گزشتہ سال کے مقابلے میں قدرے دیر سے ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں